ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے کیخلاف عمان کی بیٹنگ جاری
زمبابوے نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے آٹھویں میچ میں زمبابوے کے خلاف عمان کی بیٹنگ جاری ہے۔
کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔
208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔
مقبول ترین












