پنجاب میں پتنگ بازی کے لیے سخت قواعد اور خلاف ورزی پر سزائیں مقرر

لاہور ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ فری ٹرانسپورٹ پلان منظر عام پر آگیا ہے۔
شائع 05 فروری 2026 11:46pm

حکومت پنجاب نے بسنت کی اجازت دیتے ہوئے پتنگ بازی کے لیے سخت قواعد اور خلاف ورزی پر سزائیں مقرر کردی ہیں، چرخی، دھاتی تار اور تندی کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے جب کہ خلاف ورزی پر قید اور جرمانہ ہوگا۔

حکومت پنجاب نے بسنت کی اجازت دیتے ہوئے پتنگ بازی کے لیے سخت قواعد اور خلاف ورزی پر سزائیں مقرر کی ہیں، جس کے تحت چرخی، دھاتی تار، تندی اور بلٹ پروف میٹیریل کا استعمان ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت بغیر حکومتی اجازت کے پتنگ اڑانے پر 3 سے 5 سال قید ہو سکتی ہے جب کہ جیل کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

آرڈیننس کے تحت تیر دھار منجھا یا ڈور جیسے عموماً کیمیکل اور شیشہ پیس کر بنایا جاتا سے اُس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ 50 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ بغیر اجازت یا ری جسٹریشن کروائی بغیر پتنگ بازی، تیاری، فروخت، نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔

لاہور میں ضرورت کے تحت باہر سے بھی پتینگیں اور ڈور منگوانے کی اجازت دی گئی ہے، گڈے کا سائز 40 ضرب 34 انچ جب کہ پتنگ کا سائز 35 ضرب 30 انچ ہوگا جب کہ 9 دھاگوں پر مشتمل کاٹن کی ڈور کا پنا استعمال ہوگا۔

لاہور میں 7 لاکھ سے زائد بائیکس پر سیفٹی راڈ لگا دیے گئے، سیفٹی راڈ کی پابندی کا اطلاق موٹرسائیکل رکشے اور لوڈر رکشے پر بھی ہوگا۔

مذہبی، سیاسی نقش و نگار یا مقدس شخصیات و مقامات کی تصاویر والی پتنگوں پر بھی مکمل پابندی ہے جب کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،قانون شکنی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔

ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد

دوسری جانب لاہور میں بسنت پر ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے مطابق ایئر پورٹ کے اطراف طیاروں کے ٹیک آف اور لیڈنگ والے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا آباد، علی ویوسوسائٹی کے علاقے میں مکمل پابندی اورگلشن علی کالونی، نشاط کالونی اور بھٹہ چوک کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایچ اے کے بلاکس آر، ایس، پی اینڈ کیو میں بھی پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔ الفیصل ٹاؤن، جوڑے پُل، تاجپورہ اور تاجپورہ سے ملحقہ کینال روڈ پر بھی پتنگ بازی ممنوع ہوگی۔

بسنت فیسٹیول 2026 کے لیے فری ٹرانسپورٹ پلان

ادھر بسنت فیسٹیول 2026 کے لیے فری ٹرانسپورٹ پلان منظر عام پر آگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے شہر بھر میں مختلف روٹس پر خصوصی بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی 199 بسیں روٹس پر تعینات ہوں گی، آر ٹی اے کی 131 اضافی بسیں بھی آپریشن میں شامل ہوں گی۔

بسیں مختلف ڈپو سے شفٹ وائز چلائی جائیں گی، جناح ٹرمینل، ریلوے سٹیشن اور گرین ٹاؤن کو مرکزی ڈپو قرار دیا گیا ہے، سب سے لمبا روٹ جناح ٹرمینل سے بی آر بی تک 36 کلومیٹر ہے۔

پورا شہر بسنت کے موقع پر خصوصی ٹرانسپورٹ سے کور ہوگا، شہریوں کو آسان اور سستی سفری سہولت فراہم کرنے کا پلان کیا گیا ہے، بس سروس روٹ وائز تقسیم، اہم شاہراہوں پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔