بسنت کے دوران پنجاب کا موسم کیسا رہے گا؟

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو بسنت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شائع 05 فروری 2026 12:15pm

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے پنجاب) کے مطابق بسنت کے موقع پر لاہور اور اس کے گردونواح میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے 6 سے 8 فروری کے دوران لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو بسنت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمے نے کہا کہ پتنگ بازی کے دوران بجلی کی تاروں اور چھتوں پر خاص احتیاط برتی جائے اور دھاتی، کیمیکل ڈور یا کوئی غیر قانونی سامان استعمال نہ کیا جائے۔

اس کے علاوہ موٹر سائیکل سواروں کو حفاظتی ہیلمٹ اور گلے کے حفاظتی کور کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔