ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

مظہر نواز شیخ ڈی آئی جی ٹریفک تعینات، نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2026 03:53pm

کراچی میں محکمہ پولیس کی اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مظہر نواز شیخ کو نیا ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، بدانتظامی اور عوامی شکایات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ نئے ڈی آئی جی ٹریفک کو شہر میں ٹریفک نظام بہتر بنانے اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے آئندہ دنوں میں مزید اقدامات بھی متوقع ہیں۔