کار کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

جان بحق افراد میں 2 بہن بھائی 3 سالہ عزا اور6 سالہ زمان شامل
شائع 25 جنوری 2026 09:42am

سیالکوٹ میں گھوئنکی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی سڑک کے کنارے کھڑی تھی کہ تیز رفتار کار اس سے ٹکرا گئی۔ حادثہپ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار افراد بُری طرح پھنس گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو گاڑی سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ڈسکہ منتقل کیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 33 سالہ سہیل کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین سالہ عزا، چھ سالہ زمان، 36 سالہ سلمان، 58 سالہ اسلام اور 29 سالہ عمران شامل ہیں۔ جاں بحق بچوں کا آپس میں بہن بھائی ہونا بتایا جا رہا ہے۔

لواحقین کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔

حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی، جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال نظر آئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Sialkot

Accidents

Punjab police

rescue 1122

tractor trolley