بابراعظم بگ بیش لیگ کے بقیہ میچز سے دستبردار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ بابر اعظم نے 11 میچوں میں 202 رنز بنائے، لیکن ان کی پرفارمنس پر تنقید بھی کی گئی تھی۔
سڈنی سکسرز نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر بابر اعظم اب لیگ کے باقی میچز میں حصہ نہیں لیں گے اور پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شامل ہو جائیں گے۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم کی ٹیم کے لیے خدمات کے لیے وہ انتہائی شکر گزار ہیں.
ٹیم نے مختصر وقت میں ان کی شمولیت کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف کی۔
بابر اعظم کی واپسی کے بعد سڈنی سکسرز بگ بیش لیگ کے آئندہ میچز میں ان کی خدمات سے محروم رہیں گے۔ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز میں عدم دستیابی کا اعلان کر دیا تھا۔















