گُل پلازہ کی تازہ ترین صورتِ حال

گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2026 08:41am

کراچی کے مشہور شاپنگ سینٹر گُل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پہلی منزل کلیئر کرنے کے بعد امدادی ٹیموں نے دوسری اور تیسری منزل پر سرچنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ بدھ کے روز سانحے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال یہ ہے:

  • گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، آگ پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے
  • سانحے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی، 85 اب بھی لاپتہ ہیں
  • گل پلازہ میں پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے
  • عمارت کی بیسمِنٹ اور پہلی، دوسری اور تیسری منزل کلیئر قرار دے دی گئی ہے
  • 28 لاشوں میں سے 7 کی شناخت مکمل ہوچکی ہے: پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید
  • 21 ناقابلِ شناخت لاشیں ایدھی سرد خانے میں موجود، 7 میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں
  • دو لاشوں کی تصدیق قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے کی گئی ہے
  • لاشوں کی شناخت کے لیے لواحقین کے 51 سیمپلز حاصل کیے گئے ہیں: پولیس سرجن
  • تمام سیملز سندھ فرانزک ڈی این اے لیب اور جامعہ کراچی بھیجے ہیں: پولیس سرجن
  • عمارت سے ملنے والے انسانی اعضا کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے: پولیس سرجن
  • 33 سالہ مصباح کی شناخت لاکٹ کی مدد سے ہوئی، میت جلد ورثاء کےسپرد کر دی جائے گی: پولیس سرجن
  • مصباح کی فیملی کے دیگر چار افراد بھی لاپتہ ہیں
  • ڈی این آئے کے رزلٹ کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا: ایدھی حکام
  • ریسکیو آپریشن کے دوران آج مزید 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، ایک کی حالت ناساز ہے
  • حکام نے گل پلازہ سے ملحقہ رمپا پلازہ کی عمارت گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے
  • مطلوبہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کام سست روی کا شکار ہے: ذرائع
  • وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کا آج سے ڈیٹا جمع اور بیانات قلم بند کرنے کا فیصلہ
  • کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اور چیف فائر آفیسر کی شرکت
  • کمشنر کراچی حسن نقوی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی
  • متاثرہ دکانداروں کی صدر پارکنگ پلازہ منتقلی کے لیے میئر کراچی سے بات کروں گا: گورنر سندھ
  • گل پلازہ کے 10 سال کے ٹیکس کے ری فنڈ کیلئے بھی وفاق کو خط لکھوں گا: کامران ٹیسوری
  • کراچی کے گل پلازہ کے بیسمنٹ میں ایک بار پھر آگ لگ گئی
  • فائر بریگیڈ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے، عمارت کے گرنے والے حصے کے نیچے آگ لگی ہے
  • ایس بی سی اے نے 3 روز میں شہر بھر میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا
  • سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چیئرمین آباد کو تحریری طور پر لکھ کر آگاہ کردیا
  • ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپیشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا اس پر عملدرآماد کروائیں
  • میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ تمام بلڈنگ مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ فائر سیفٹی کو یقینی بنائیں