سانحہ گل پلازہ: شدید آگ کے باوجود مسجد میں رکھے قرآن پاک بالکل محفوظ رہے

مسجد میں بچھائی گئی دریاں اور دیگر مذہبی سامان بھی اپنی حالت میں موجود پایا گیا
شائع 20 جنوری 2026 09:04am

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی شدید آگ کے سے عمارت کی پہلی منزل پر قائم مسجد معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

تیسرے درجے کی آتشزدگی کے باوجود جب ریسکیو ٹیمیں پہلی مرتبہ مسجد کے اندر داخل ہوئیں تو وہاں شدید دھواں موجود تھا۔ تاہم وہاں رکھے قرآن پاک محفوظ رہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسجد کے ریک میں موجود قرآنِ پاک کے تمام نسخے محفوظ رہے اور ایک بھی قرآنِ مجید نیچے نہیں گرا۔

اسی طرح مسجد میں بچھائی گئی دریاں اور دیگر مذہبی سامان بھی اپنی حالت میں موجود پایا گیا، جو اس شدید آتشزدگی کے تناظر میں حیران کن امر قرار دیا جا رہا ہے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ کے پہلے فلور پر قائم مسجد کلیئر کردی گئی، پہلے فلور پر مسجد میں کوئی شخص نہیں ہے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق گل پلازہ میں فائر فائٹنگ، سرچنگ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ شہر قائد میں ہفتہ اتوار کی درمیانی شب ایم اے جناح روڈ پر واقع مارکیٹ گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ 83 تاحال لاپتا ہیں۔


Karachi Fire

Gul Plaza Fire

quran safe