جلد معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، صدر ٹرمپ کا کیوبا کو انتباہ

وینزویلا سے حاصل ہونے والا تیل اور مالی امداد اب کیوبا کو نہیں دی جائے گی، امریکی صدر
شائع 11 جنوری 2026 08:14pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا حکومت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا سے حاصل ہونے والا تیل اور مالی امداد اب کیوبا کو نہیں دی جائے گی اور اور اگر کیوبا نے جلد ہی امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں کیوبا نے وینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل اور مالی امداد حاصل کی اور اس کے بدلے کیوبا نے وینزویلا کے 2 سابق حکمرانوں کے لیے ’سیکیورٹی سروسز‘ فراہم کیں تاہم گزشتہ ہفتے امریکی کارروائی کے دوران ان کیوبائی سیکیورٹی اہلکاروں میں سے زیادہ تر ہلاک ہو گئے اور اب وینزویلا کو مزید تحفظ کی ضرورت نہیں رہی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب وینزویلا کے پاس امریکا، دنیا کی سب سے طاقتور فوج موجود ہے تاکہ امریکا ان کی حفاظت کرے اور ہم یقینی طور پر ایسا کریں گے۔

انہوں نے کیوبا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا کو اب مزید تیل یا پیسہ نہیں ملے گا، بالکل بھی نہیں ملے گا، کیوبا ابھی معاہدہ کرلے، اس سے پہلے کے دیر ہوجائے۔

امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا اور اس دوران کئی کیوبائی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ امریکی اقدامات کی وجہ سے خطے میں جیوپولیٹیکل کشیدگی بڑھ گئی ہے اور عالمی مبصرین اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ کیوبا کے لیے وقت تیزی سے کم ہو رہا ہے اور انہیں امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہیے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

Donald Trump

Cuba

VENEZUELA

Nicolás Maduro

President Donald Trump

Nicholas Maduro

US Attack Venezuela

US Raid in Venezuela

no more oil and money