امریکا اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

مشق میں پاک امریکا بری افواج حصہ لےرہی ہیں، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2026 12:19pm

پاکستان اور امریکا کے درمیان مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز ہوگیا ہے۔ مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں جاری ہے، جس میں دونوں ممالک کی بری افواج حصہ لے رہی ہیں، جبکہ افتتاحی تقریب میں پاک، امریکا کے سینئر فوجی حکام نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک، امریکا مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کیا گیا۔ مشق کا آغاز 9 جنوری کو ہوا، جس میں پاکستان اور امریکا کی بری افواج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے فوجی حکام شریک ہوئے، جہاں مشق کے مقاصد اور اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشترکہ مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، عملی تربیت اور دونوں افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 مشق سے دونوں ممالک کی افواج کو جدید انسداد دہشت گردی تکنیکوں کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز کی تیاری میں مدد ملے گی۔

پاکستان

America

Inspired Gambit 2026

military exercise