بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس معطل

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور اور کراچی کے لیے ٹرینیں آج نہیں چلیں گی
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2025 12:57pm

بلوچستان سے اندرون ملک اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی اور کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی نہیں چلے گی۔

اس کے علاوہ سرحدی شہر چمن کے لیے چلنے والی چمن پسنجربھی آج مسافروں کو سہولت فراہم نہیں کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے ٹرین سروس کل سے معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی اور مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

بلوچستان

quetta

train suspend