ایشیا کپ انڈر 19 فائنل میں 9 چھکے 17 چوکے، سمیر منہاس نے تاریخ رقم کردی

ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف 113 گیندوں پر 172 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے
شائع 21 دسمبر 2025 03:34pm

ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کی اور چھکوں چوکوں کی بارش کر دی۔

بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار 172 رنز کی اننگز کھیلنے والے نوجوان بلے باز سمیر منہاس کے والد نے اپنے بیٹے کی کارکردگی پر بے حد خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

سمیر منہاس نے باونڈریز لگاکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے انڈر 19 پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے 172 رنز کی اننگز میں 122 رنز باونڈریز لگاکر بنائے۔


ملتان سے تعلق رکھنے والے سمیر منہاس کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی محنت اور لگن رنگ لے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمیر نے کم عمری میں بڑی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جو پورے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

سمیر منہاس کے والد نے گفتگو کے دوران اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ان کا بیٹا مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرے اور ملک کے لیے کھیل کر نام روشن کرے۔

واضح رہے کہ سمیر منہاس نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف 113 گیندوں پر 172 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے، اور اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کی۔

dubai

Cricket News

Pakistan vs India

Under 19 Asia Cup

172 runs innings

sameer minhas