کراچی: بفر زون پیپلز چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر بچے پر چڑھ گیا
کراچی کے علاقے بفرزون پیپلز چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر بچے پر چڑھ گیا، جسے شدید تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ مشتعل افراد نے پانی کے ٹینکر پر پتھراو شروع کردیا اور ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جمعے کو افسوس ناک واقعہ بفرزون پیپلز چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں ایک واٹر ٹینکر سڑک عبور کرتے ہوئے بچے پر چڑھ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے ٹینکر کو نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں لیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔











