تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، کتنی چھٹیاں ہوں گی؟
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
وفاقی نظامت تعلیم کے تحت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ اس حوالے سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماڈل اسکولز اور کالجز 26 دسمبر سے بند ہوں گے، تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری کو دوبارہ شروع کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ڈی ای کے تحت تمام تعلیمی ادارے 3 جنوری تک بند رہیں گے جب کہ طلبہ کے لیے تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 5 جنوری بروز پیر سے کیا جائے گا۔
فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جنوری بروز ہفتہ عملہ کے لیے ورکنگ ڈے ہو گا۔
Winter
اسلام آباد
educational institutions
Schools
holiday
vacations
مقبول ترین












