سڈنی واقعہ: آسٹریلیا کا انتہا پسندی اور نفرت پھیلانے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

بونڈائی بیچ حملے میں جاں بحق کمسن بچی متلڈا کی تدفین، فضا سوگوار
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2025 12:28pm

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے بونڈائی بیچ میں یہودی تقریب پر ہونے والے حملے کے بعد نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ حملے میں جاں بحق ہونے والی کم عمر بچی مٹلڈا کی تدفین کے موقع پر ملک بھر میں سوگ کی کیفیت رہی۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے خلاف قوانین مزید سخت کیے جائیں گے۔ یہ اعلان بونڈائی بیچ میں ہنوکا کی تقریب پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا، جس میں 15 افراد جان سے گئے، جن میں 10 سالہ مٹلڈا بھی شامل تھی۔

بونڈائی ہیرو احمد اپنے شامی اہل خانہ اور دوستوں کے لیے فخر بن گیا

مٹلڈا کی تدفین کے موقع پر اہلِ علاقہ اور سوگوار بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ حکومت کے مطابق نفرت انگیزی کے مقدمات درج کرنا آسان بنایا جائے گا، سزاؤں میں اضافہ کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے ویزے منسوخ کرنے کے اختیارات بھی بڑھائے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق حملہ مبینہ طور پر باپ بیٹے نے کیا، جن میں سے ایک پولیس کارروائی میں ہلاک جبکہ دوسرے پر دہشت گردی سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ واقعے کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی یہود مخالف سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Australia

crackdown

speech

announces

Sydney incident

hate

tough