بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں مایوس کن ڈیبیو: پہلے ہی میچ میں 5 گیندوں پر 2 رنز بناکر آؤٹ

پاکستانی اسٹار بلے کی سڈنی سکسرز کی جانب سے پہلی اننگز توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2025 11:21pm

پاکستان کے اسٹاربیٹر بابراعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں مایوس کن ڈیبیو ہوا ہے، جہاں لیگ پہلے ہی میچ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم وہ صرف 5 گیندوں پر 2 رنز ہی بناسکے۔

بگ بیش لیگ 2025-26 کے آغاز پر پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم کی سڈنی سکسرز کی جانب سے پہلی اننگز توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔ پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پرتھ اسکروچرز کے خلاف میچ میں بابر اعظم صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ 5 گیندوں پر 2 رنز بنانے کے بعد بروڈی کاؤچ کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ وہ سڈنی سکسرز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ اس سے قبل ایرون ہارڈی نے ڈینیل ہیوز کو صفر پر آؤٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی روکنے پر کرکٹ آسٹریلیا پریشان، پی سی بی سے رابطہ کرلیا

بارش کے باعث میچ کے اوورز کم کرکے ایک ٹیم کے لیے 11 اوورز مقرر کیے گئے جس سے کھیل کا تسلسل متاثر ہوا۔ مختصر میچ میں بابر اعظم اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار نہ کرسکے، حالانکہ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

حالیہ فارم پر نظر ڈالیں تو بابر اعظم نے پاکستان میں کھیلی گئی ٹی 20 آئی سہ ملکی سیریز میں 5 میچز میں 127 رنز بنائے تھے۔ ایشیا کپ 2025 میں ان کی عدم شمولیت پر بھی خاصی بحث ہوئی، جہاں پاکستان ٹیم فائنل تک پہنچی مگر ٹائٹل اپنے نام نہ کرسکی۔

اکتوبر 2025 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بابر اعظم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اب بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی اگلی اننگز پر شائقین کرکٹ اور ماہرین کی نظریں مرکوز ہیں، جہاں ان سے ایک مضبوط اور فیصلہ کن کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

babar azam

Big Bash League

Baber Azam

perth scorchers vs sydney sixers

bbl 2025