کراچی: ٹریفک پولیس انچارج اور ماتحت اہلکار آپس میں لڑ پڑے

نوکری بھی کروں اور گالیں بھی سنوں، اہلکار کی دہائی، ویڈیو بھی وائرل
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2025 01:21pm

کراچی ٹریفک پولیس کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ٹریفک سیکشن محمودآباد کے ایس او اور ایک اہلکار کے درمیان مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑے اور تشدد کے الزامات سامنے آگئے ہیں۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وڈیو میں اہلکار نے الزام عائد کیا کہ سیکشن افسر اسے گالیاں دیتا ہے اور نوکری نہ کرنے کے طعنے دیتا ہے۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ افسر نے اسے لاتیں ماریں اور گلے سے پکڑ کر تشدد کیا، اور اس کی دہائی یہ تھی کہ وہ نوکری بھی کرے اور گالیاں بھی سنے۔

دوسری جانب، ایس او نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماتحت اہلکار نے بھی ان پر ہاتھ اٹھایا تھا۔ واقعے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حکام نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔

karachi

Traffic Police

Police Officer

subordinate

assaults

in charge