پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی۔
شائع 12 دسمبر 2025 08:14pm

عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ 4 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے ایک پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی، جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اُس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9 پیسے اور ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 270 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

Petroleum products

petroleum prices

diesal

Petrol Prices Pakistan