سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 4207 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2025 03:10pm

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ،عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی فی سونا فی تولہ 1200 روپے سستا ہو گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 40 ہزار ، 662 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ، 77 ہزار 796 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو گئی جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 207 ڈالر کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Gold prices

gold price decrease

gold world market

10 Gram Gold

Gold market Pakistan