آئی پی ایل نیلامی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی نکال دیے

آئی پی ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی غیر متوقع فہرست میں سب سے نمایاں نام جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپربیٹر کوئنٹن ڈی کاک ہے
شائع 09 دسمبر 2025 10:36am

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی سے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی نکال دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ آئی پی ایل 2026 کے منی آکشن سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابتدائی طویل فہرست میں شامل 1 ہزار 390 کھلاڑیوں کو کم کر کے 350 کھلاڑیوں تک محدود کر دیا ہے، جو تقریباً 75 فیصد کمی کے برابر ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حتمی فہرست متعدد راؤنڈز کی مشاورت اور فرنچائزز کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد تیار کی گئی ہے جس میں 35 غیر متوقع انکلوژنز شامل ہیں جو ابتدائی اسپریڈشیٹ میں موجود نہیں تھے۔

بی سی سی آئی نے فرنچائزز کو پیر کی رات اطلاع دی کہ آکشن 16 دسمبر کو ابو ظہبی کے اتھیہڈ ارینا میں ہوگا۔

غیر متوقع فہرست میں سب سے نمایاں نام جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر-بیٹر کوئنٹن ڈی کاک ہیں۔ 33 سالہ ڈی کاک ابتدائی فہرست میں شامل نہیں تھے، لیکن ایک فرنچائز کی درخواست پر انہیں تیسرے بیچ میں وکٹ کیپر-بیٹرز کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے والے ڈی کاک نے حال ہی میں بھارت کے خلاف سنچری اسکور کر کے توجہ حاصل کی ہے۔ آکشن میں ان کی قیمت 1 کروڑ روپے رکھی گئی ہے، جو گزشتہ میگا آکشن میں ان کی قیمت 2 کروڑ روپے کے مقابلے میں نصف ہے، جب کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انہیں حاصل کیا تھا لیکن ایک خراب کارکردگی کے بعد ریلیز کر دیا تھا۔

فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بڑی مشکل میں پھنس گئے

آئی پی ایل نیلامی میں جاری کردہ تازہ فہرست میں دیگر نئے غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، جن میں سری لنکا کے ٹراوین میتھیو، بنورا فرناندو، کوسال پیریرا اور ڈنیتھ ویلا لاگے شامل ہیں۔ افغانستان کے عرب گل اور ویسٹ انڈیز کے ایکیم آگسٹ بھی پہلی بار اس فہرست میں شامل ہیں۔

ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں نئے نام شامل کیے گئے ہیں جن میں وشنو سولنکی، پارکشیت والسنگکر، صادق حسین، اعزاز ساوریہ اور دیگر 20 کھلاڑی شامل ہیں جو ابتدائی جمع کرائی گئی فہرست کا حصہ نہیں تھے۔

BCCI

quinton de kock

Indian Players

IPL 2026 Auction

IPL2026