ذہنی مریض کے دور میں جب بھارت نے حملہ کیا تو کہتا تھا میں کیا کروں؟ عطا اللہ تارڑ

لوگوں کی عزتیں اچھالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں: مریم اورنگزیب
شائع 07 دسمبر 2025 07:10pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت آج بھی پاک فوج سے خوف کھاتا ہے، ان لوگوں کو فوج کو برا بھلا کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ذہنی مریض کے دور میں جب بھارت نے حملہ کیا تو کہتا تھا میں کیا کروں؟ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کا انجام عوام نے دیکھ لیا، قبضہ گروپ سے جان چھوٹ رہی ہے، لوگوں کی عزتیں اچھالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت عوام کی خدمت میں مصروف ہے، اس حلقے کا شمار پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا تھا، ہم عوام کے درمیان پہلے بھی آتے تھے، اب بھی موجود ہیں، حلقے میں بنیادی سہولیات کے لیے منصوبے مکمل ہورہے ہیں، آج آپ جہاں جہاں جائیں گےآپ کوترقیاتی کام نظرآئیں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ کہا ہے کہ تعمیر اور ترقی کی سیاست کریں، ہمارا دل اپنے پختون بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، خیبرپختوخواکی موجودہ حکومت نے صوبے کر کھنڈر بنا دیا ہے، تحریک انشار کی حکومت نے کے پی میں ایک منصوبہ نہیں بنایا، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر نوازشریف کی تختی لگی ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پشاور میں آج بھی ان کاجلسہ بری طرح ناکام ہوا، جیل میں قید ذہنی مریض نے 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالا، اس ذہنی مریض نے زندگی میں کبھی ایمانداری نہیں کی، یہ ذہنی مریض فراڈ کرکے لوگوں سے پیسے لے کر کھاتا رہا، اس ذہنی مریض شخص نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کوتاریخی شکست دی، بھارت آج بھی پاک فوج سے خوف کھاتا ہے، ان لوگوں کو فوج کر برا بھلا کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ذہنی مریض کے دور میں جب بھارت نے حملہ کیا تو کہتا تھا میں کیاکروں؟ میں اسے کہتا ہوں جنہوں نے حملہ کرنا ہوتا ہے انہوں نے کرکے دیکھایا ہے، اس کی بہنیں انڈین میڈیا پر پاک فوج کے خلاف باتیں کرتی ہیں، شرم آنی چاہیے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہمارے شہدا کے خلاف باتیں کرتے ہیں، یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ انہیں پاکستان کامفاد عزیز نہیں ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ان کی ذاتی اناکی تسکین ہو، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ بس ان کا سیاسی مفاد آگے ہو، یہ چاہتے ہیں کہ یہ ہمیشہ اقتدارمیں رہیں، ان سےکرپشن کا سوال کرتے ہیں تو کہتے ہیں فوج بری ہے، تم اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فوج کو برا کہتے ہو۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف بطور وزیراعظم ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، آج اس ملک کی ترقی میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، تم نے 9 مئی کے حملے کیے اور شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا، ان لوگوں نے وہ کام کیا ہے جو دشمن کرنا چاہتا تھا۔

جھوٹے وعدے کرنے والوں کا انجام عوام نے دیکھ لیا، مریم اورنگزیب

دوسری جانب مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کے دور حکومت میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، دنیا آج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، سلامی دی جاتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز ، شہباز شریف اپنے وعدے پورےکررہے ہیں، ن لیگ کی حکومت عوام سے کیے وعدے پوری کرتی ہے، پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عوام سے جھوٹ بولا اور فراڈ کیا، 2018 میں فتنہ فساد پھیلانے والے ملک پر مسلط ہوئے، جنہوں نے جھوٹے وعدےکیے، عوام نے ان کا انجام دیکھ لیا، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں عوام کے لیے کوئی فلاحی کام نہیں کیا، آج پنجاب کےگلی، محلے صاف ستھرے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر 70 ہزار بچوں کو اسکالر شپ مل رہی ہے، جیسا کام پولیس اور سی سی ڈی کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، پنجاب میں لوگوں کی قبضہ گروپ سےجان چھوٹ گئی، مری میں کارڈیالوجی اسپتال بن رہاہے، پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہےہیں، نواز شریف نےکوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا۔

بعدازاں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اگلا جلسہ کہوٹہ میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

imran khan

Maryam Aurangzeb

Attaullah Tarar

PM Shehbaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)