’امریکا میں منشیات لانے والے ہر ملک پر حملہ ہو سکتا ہے‘: ٹرمپ کی وارننگ

وینزویلا کے صدر مادورو منشیات امریکا پہنچانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کا الزام
شائع 03 دسمبر 2025 10:51am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملک امریکا میں غیر قانونی منشیات بھیجے گا، وہ امریکی حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران کہی، جہاں انہوں نے کولمبیا سے آنے والی کوکین کا ذکر بھی کیا۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’جو بھی ایسا کر رہا ہے اور ہمارے ملک میں منشیات بیچ رہا ہے، وہ حملے کا نشانہ بن سکتا ہے۔‘

ٹرمپ نے حالیہ مہینوں میں بحرِ کریبین اور بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں کے خلاف کارروائیوں کا ذکر بھی کیا، جن میں امریکی میزائل حملوں سے درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

امریکی فوج نے کریبین علاقے میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے، جبکہ ٹرمپ اور وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ رہی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ مادورو غیر قانونی منشیات امریکا پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم مادورو اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے وینزویلا میں امریکی فوجی مداخلت کے امکان کا بھی حوالہ دیا تھا۔

جنگ کی تیاری کے دوران ٹرمپ کی وینزویلا کے صدر سے بات کی تصدیق

ٹرمپ نے کہا کہ صرف وینزویلا ہی نہیں، کوئی بھی ملک جو امریکا کو منشیات بھیج رہا ہے، زمینی حملوں کا سامنا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کولمبیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’سننے میں آیا ہے کہ کولمبیا کوکین بنا رہا ہے، ان کے پاس کوکین بنانے کے پلانٹس ہیں اور پھر یہ کوکین ہمیں فروخت کرتے ہیں۔‘

وینزویلا کی فضائی حدود بند تصور کی جائیں: ٹرمپ کا اعلان

دوسری جانب کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو جنہیں ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی پابندیوں کا نشانہ بنا چکی ہے، نے ٹرمپ کو ملک کی انسدادِ منشیات مہم میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے خبردار بھی کردیا۔

پیٹرو نے کہا ’ہماری خودمختاری کو دھمکی نہ دیں، ہماری خودمختاری پر حملہ جنگ کے اعلان کے برابر ہے۔

trump says

could be attacked

into US

trafficking drugs

any country