ٹرائی سیریز فائنل: امپائر کے غلط فیصلے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی تھرڈ امپائر سے طنزیہ اپیل

فخر زمان کے شاندار کیچ پر امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا جس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا
شائع 30 نومبر 2025 10:18am

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو کھیلے گئے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کے ایک کیچ پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔

سری لنکا کی اننگز کے انیسویں اوور میں کپتان داسن شاناکا، شاہین آفریدی کی سلو گیند پر دھوکا کھا گئے اور ایسا شاٹ کھیلا کہ فخر زمان نے شاندار جمپ کے ساتھ کیچ لیا۔

تاہم تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ گیند کیچ مکمل ہونے کے لمحے زمین کو چھو رہی تھی اور ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس فیصلے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا اور فخر زمان نے واضح طور پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

اس کے بعد اگلی ہی گیند پر شاہین آفریدی نے شاناکا کو بولڈ کیا جس کے بعد آفریدی اور زمان دونوں نے طنزیہ انداز میں تھرڈ امپائر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپیل کی، اور پھر خوشی کا اظہار کیا۔

سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 59 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، مگر پوری ٹیم 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Fakhar Zaman

shaheen afridi

VIDEO GOES VIRAL

tri series final

pakistan vs srilanka

mocks third umpire

pakistan players