کپِل شرما کے کیفے پر فائرنگ کرنے والا گینگسٹر گرفتار

گینگسٹر بَندھو مان سنگھ کا تعلق گولڈی ڈھلّوں گینگ سے ہے
شائع 28 نومبر 2025 11:47am

بھارتی معروف کامیڈین کپِل شرما کے کینیڈا میں قائم ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی سازش رچنے کے الزام میں خطرناک گینگسٹر بَندھو مان سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق گولڈی ڈھلّوں گینگ سے ہے اور اس کے خلاف مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

کپِل شرما کے کینیڈا میں واقع ’کیپس کیفے‘ پر پہلی مرتبہ جولائی اور دوسری بار اگست میں فائرنگ کی گئی تھی، جبکہ دیوالی سے قبل تیسری مرتبہ بھی کیفے کو نشانہ بنایا گیا۔

AAJ News Whatsapp

پولیس کے مطابق پہلی دو وارداتوں کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی، جب کہ تازہ حملے کی ذمہ داری بھی اسی گینگ نے لی ہے۔ یہ گروہ بالی ووڈ شخصیات کو دھمکانے کے لیے بدنام ہے۔

بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ

اس سے قبل کینیڈا حکام نے کیفے پر فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کی ملک بدری کے احکامات جاری کیے تھے۔ تینوں کے روابط بھارتی ریاست پنجاب سے جڑے پائے گئے۔
کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے) نے برٹش کولمبیا میں پنجابی نژاد کاروباری شخصیات کو ڈرا دھمکا کر رقم بٹورنے کے ایک گھناؤنے ریکٹ کی تحقیقات کے بعد ان تین بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا تھا۔

Gangster

Kapil Sharma's

cafe arrested

at comedian

who opened fire