وائٹ ہاؤس ترجمان کی مبینہ رشتہ دار ویزا خلاف ورزی پر گرفتار

فیررا کے وکیل نے واضح کیا کہ ان کی موکلہ کا کوئی موجودہ مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں
شائع 27 نومبر 2025 01:31pm

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولائن لیووٹ کی رشہ دار کو امریکی شہر میساچوسٹس میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کی تصدیق این بی سی نیوز نے ایک باخبر ذرائع سے حاصل کی۔ یہ گرفتاری ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امیگریشن قوانین کے سخت نفاذ کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ برونا کیرولین فریرا برازیل کی ایک غیر قانونی تارک وطن ہیں جن کے سیاحتی ویزا کی مدت جون 1999 میں ختم ہو گئی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ فریرا پر کس کو نقصان پہنچانے کے شبہ میں گرفتار ہونے کا ریکارڈ بھی موجود ہے، تاہم معاملے کے حل کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق، فریرا کو جنوبی لوئیزیانا کے پروسیسنگ سینٹر میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی ملک بدری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری کرسٹی نوئم کے تحت، تمام افراد جو غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہیں، ملک بدر کیے جا سکتے ہیں۔

نیویارک پوسٹ کی اس خبر کے سامنے آنے کے بعد وسیع تنازعہ کھڑا ہوا جس میں بتایا گیا کہ برونا کیرولین فریرا ایک برازیلی نژاد نوجوان ہیں، جو ماضی میں وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ کے خاندان سے منسلک تھیں، ان کو ہجرت کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

AAJ News Whatsapp

دستاویزات کے مطابق وہ شناختی چوری اور جعلی کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی زد میں بھی رہی ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ فیررا ماضی میں کیرولین لیویٹ کے بھائی کی منگیتر رہی ہیں اور یہ رشتہ کئی سال قبل ختم ہو چکا ہے۔ تاہم صحافیوں نے انہیں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کی قریبی رشتہ دار قرار دے کر ذکر کیا، جو عوامی مباحثوں میں اعتراضات کا سبب بنا کیونکہ تعلق محض سابقہ جذباتی تھا اور کوئی موجودہ خاندانی رشتہ نہیں تھا۔

فیررا کے وکیل نے واضح کیا کہ ان کی موکلہ کا کوئی موجودہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ فیررا بچپن میں امریکا آئی تھیں اور گزشتہ سالوں میں گرین کارڈ (مستقل رہائش) کے لیے درخواست دی تھی۔مزید بتایا گیا کہ انہیں لوزیانا کے ایک حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنی رہائی کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں۔

کیرولین لیویٹ 27 سالہ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی سرکاری ترجمان ہیں اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف اپنے سخت موقف کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اس وجہ سے اس معاملے نے سیاسی پہلو اختیار کیا۔

white house

Massachusetts

detained by police

Homeland Security

Karoline Leavitt's