سندھ پولیس کا نیا سربراہ کون؟ افسران میں دوڑ شروع

سینئر افسران میں گریڈ 22 کے جاوید عالم اوڈھو سب سے مضبوط امیدوار
شائع 27 نومبر 2025 12:45pm

سندھ پولیس کی کمان کس کے ہاتھ میں ہوگی، یہ سوال افسران کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ موجودہ آئی جی غلام نبی میمن تیس دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، جس کے بعد نئے آئی جی کے انتخاب کے لیے افسران میں بھاگ دوڑ شروع ہو گئی ہے۔

آئی جی کے عہدے کے لیے رفعت مختار، امیر شیخ، عبدالخالق شیخ، آزاد خان اور جاوید عالم اوڈھو امیدوار ہیں۔ ان پانچوں سینئر افسران میں گریڈ 22 کے جاوید عالم اوڈھو سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

اگر جاوید عالم اوڈھو نئے آئی جی بن گئے، تو کراچی پولیس چیف کی سیٹ خالی ہو جائے گی، جس کے لیے بھی دو سینئر افسران کی لائن میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ کراچی پولیس چیف کے عہدے کے لیے شرجیل کھرل اور اقبال دار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے فیصلے چند ہفتوں میں متوقع ہیں اور اس سے پولیس کی قیادت میں تبدیلی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

Police?

of Sindh

the new chief

Who is