بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران صوبے میں داخل ہوگا، گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
شائع 27 نومبر 2025 09:56am

بلوچستان کے خشک سالی کے شکار اضلاع کے باسیوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ بھرپور اور طویل بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک مضبوط سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران صوبے میں داخل ہو کر بارشوں کا پہلا بڑا مرحلہ شروع کرے گا، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کا امکان رکھتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آغاز میں بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال میں واضح بہتری آنے کا امکان ہے۔ ادارے نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران صوبے میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا پہلا بڑا اور طویل مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ صرف ابتدائی چند روز تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے مہینے وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔

AAJ News Whatsapp

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کے اس سلسلے سے بلوچستان کے وہ علاقے جہاں خشک سالی نے زندگی کو شدید متاثر کر رکھا تھا، اب سکھ کا سانس لے سکیں گے۔ ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ اور آواران میں بارشوں کے بعد خشک سالی کے خاتمے کی امید ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 75 فیصد علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع

اس کے علاوہ کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ میں بھی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک میں آج سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ادارے نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے کے بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے، جو موسم کو مزید سرد کر دے گی اور پہاڑی علاقوں میں ٹریفک اور روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متوقع بارشیں بارانی علاقوں کی فصلوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوں گی، جبکہ زیرِ زمین پانی کی سطح بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔ مجموعی طور پر یہ سلسلہ بلوچستان میں جاری خشک سالی کے طرزِ زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

پاکستان

FORECAST

in Balochistan

Thunderstorms