ملکی سالمیت، سیکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

دہشتگردی اور چیلنجز کے باوجود پاک فوج قومی سلامتی کے لیے پُرعزم ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
شائع 26 نومبر 2025 11:48am

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں قومی اقدامات، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ بہتر بارڈر کنٹرولز اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی قومی سلامتی کے لیے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر کی فیلڈ مارشل اور سربراہ پاک فضائیہ سے الوداعی ملاقاتیں

انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل مسابقت، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ حربوں کے اثرات نمایاں ہیں۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور عالمی سطح پر اپنی حیثیت مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبہ اور عزم نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے، اور ہماری سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی ہے۔

فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: ترجمان پاک فوج

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاکستان آرمی کے لیے ملک کی سرحدی سالمیت، سیکیورٹی اور ہر شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مربوط قومی کاوشیں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی نہایت ضروری ہیں۔

Field Marshal Asim Munir

National Security Workshop Pakistan