6 قومی، 7 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات: سخت سکیورٹی میں پولنگ جاری

آزاد اور شفاف الیکشن کے لیے پولیس، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے جوان فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع 23 نومبر 2025 09:05am

ملک بھر میں آج سب سے اہم سیاسی سرگرمی ضمنی انتخابات کی صورت میں جاری ہے، جہاں قومی اسمبلی کے چھ اور صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں میں پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی مواد پہنچا دیا ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بیس ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ان حلقوں میں زیادہ تر نشستیں مختلف ارکان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئیں جن پر آج دوبارہ ووٹرز فیصلہ کریں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں آج اصل مقابلہ سمجھا جا رہا ہے، جہاں عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ میدان میں ہیں اور ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز سے ہے۔ اس حلقے میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 143 ساہیوال میں ن لیگ کے چوہدری طفیل اور آزاد امیدوار ضرار اکبر آمنے سامنے ہیں، جبکہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ اور ن لیگ کے محمود قادر لغاری کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخابات میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری

این اے 96 جڑانوالہ میں ن لیگ کے بلال بدر اور آزاد امیدوار نواب شیر میں کانٹے دار مقابلہ بتایا جا رہا ہے، جبکہ یہ نشست رائے حیدر علی خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔

این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے راجا دانیال ریاض اور آزاد امیدوار رانا عدنان کے درمیان مقابلہ ہے۔ یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

قومی اسمبلی کا ایک حلقہ این اے 66 وزیرآباد ایسا بھی ہے جہاں ن لیگ کے بلال فاروق تارڑ پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

پنجاب اسمبلی میں بھی سات نشستوں پر مقابلہ جاری ہے۔
پی پی 98 چک جھمرہ میں ن لیگ کے آزاد علی تبسم اور آزاد امیدوار اجمل چیمہ مدمقابل ہیں۔
پی پی 115 فیصل آباد میں ن لیگ کے میاں طاہر جمیل اور آزاد امیدوار اصغر ملک میں مقابلہ ہے۔
پی پی 116 فیصل آباد میں ن لیگ کے رانا شہریار کا مقابلہ آزاد امیدوار اصغر علی قیصر سے ہے۔
پی پی 73 سرگودھا میں ن لیگ کے سلطان رانجھا اور آزاد امیدوار مہر محسن رضا آمنے سامنے ہیں، یہ نشست انصر اقبال ہرل کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

سرکاری ملازمین کو دھمکی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں طلب

پی پی 87 میانوالی میں ن لیگ کے علی حیدر نور خان، آزاد امیدوار نوابزادہ ایاز نیازی اور جے یو آئی کے خالد مسعود کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔ یہ نشست پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔
پی پی 203 ساہیوال میں ن لیگ کے چوہدری حنیف اور سردار فلک شیر ڈوگر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔
جبکہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار قریشی سمیت مجموعی طور پر 17 امیدوار میدان میں ہیں، اس حلقے کو آج کے انتخابات میں سب سے بڑا اور بھرپور مقابلے والا حلقہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ آزاد الیکشن کے لیے پولیس، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Umar Ayub By Election

Pakistan by elections

NA elections Pakistan

Punjab Assembly elections

Haripur by election

Sahiwal by election

DG Khan election

Faisalabad election

Jaranwala election

Wazirabad unopposed winner

PP elections Punjab

By election security Pakistan