بنگلادیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

تین افراد جاں بحق، بنگلا دیش کے ساتھ بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2025 01:07pm

بنگلا دیش میں نرسنگدی شہر کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

رائٹرز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے مشرقی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نرسنگدی، دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 40 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

رہائشیوں نے بتایا کہ جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ کمزور عمارتیں گر گئیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں دکھایا گیا کہ لوگ بچوں اور بزرگوں کو اٹھا کر محفوظ مقامات پر لے جا رہے تھے۔اب تک تین افراد جاں بحق اور 50 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈھاکہ کے رہائشی صدمان سکیب، جو ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتے ہیں، نے بتایا، ”میں نے اپنی زندگی میں اتنے شدید جھٹکے کبھی محسوس نہیں کیے۔ ہم دفتر میں تھے کہ اچانک فرنیچر ہلنے لگا۔ ہم فوراً نیچے اتریں اور سڑک پر دیکھا کہ دوسرے لوگ بھی باہر نکل آئے تھے۔“

AAJ News Whatsapp

تمام متعلقہ ادارے نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری ردعمل دیا جا سکے۔

بنگلادیش کا بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ

زلزلے کے جھٹکے ڈھاکہ کے ساتھ ساتھ بھارت کے مشرقی سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

earthquake

Bangladesh

Dhaka

Magnitude 5.7

Narsingdi