کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 23 دہشتگرد ہلاک

تمام ہلاک دہشتگرد بھارت کی سرپرستی اور مالی معاونت سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے: ترجمان پاک فوج
شائع 20 نومبر 2025 09:42am

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑا اور اہم ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں مجموعی طور پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے جاری وسیع آپریشن کا حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مقام پر کارروائی کی جہاں دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں 12 خوارج موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق بھارت کے حمایت یافتہ نیٹ ورک سے تھا اور یہ ملک میں دہشتگردی پھیلانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 4 خوارج ہلاک

دوسرے آپریشن میں خوارج کے گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ فورسز نے علاقے میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

AAJ News Whatsapp

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ہلاک دہشتگرد بھارت کی سرپرستی اور مالی معاونت سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ یہ گروہ غیر ملکی ایجنسیوں کی مدد سے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 23 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کرم کے مختلف مقامات پر سینیٹائزیشن مہم شروع کر دی ہے تاکہ باقی ماندہ دہشتگردوں کی تلاش کی جا سکے اور پورا علاقہ مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن پوری رفتار سے جاری رہے گا۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان میں دیرپا امن کے لیے ہر سطح پر پُرعزم ہیں اور کسی بھی قیمت پر دہشتگردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔

ISPR

security forces operation

Fitna Al Khawarij

Fitna Al Hindustan

Kurram Operation