’مخصوص نشست کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں‘: جسٹس جمال

مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا
شائع 19 نومبر 2025 10:51am

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل کا اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں انہوں نے جزوی اپیلیں منظور کرتے ہوئے 41 نشستوں سے متعلق اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کیا تھا۔

جسٹس جمال مندوخیل کے 12 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، مخصوص 39 نشستوں پر انہوں نے اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے، لیکن 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کسی امیدوار کی سیاسی وابستگی کو تبدیل نہیں کر سکتی اور 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔

AAJ News Whatsapp

فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ 41 امیدواروں کا معاملہ عدالت کے سامنے زیر التوا نہیں تھا، اس لیے اکثریتی فیصلہ ”اختیار سے تجاوز“ تھا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ان 41 نشستوں کو واپس سنی اتحاد کونسل کے حق میں قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے میں 41 امیدواروں کو آزاد قرار دیا گیا تھا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے اختلاف کرتے ہوئے جزوی اپیلیں منظور کیں۔

Supreme Court of Pakistan

justice mansoor ali shah

justice jamal khan mandokhail

Reserved Seats Case