دبئی:صوتی آلودگی میں کمی کے لیے ریڈار نصب، بھاری جرمانے

شور کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے سخت کارروائی: گاڑی قبضے میں لے لی جائے گی اور بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2025 11:38am

دنیا بھر میں شور ایک بڑھتا ہوا مسئلہ بن چکا ہے جس نے نہ صرف شہری ماحول کو متاثر کیا ہے بلکہ لوگوں کی صحت اور روزمرہ زندگی پر بھی اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ گلیوں اور شاہراہوں پر بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی آواز، ہارن، اور بلند موسیقی شہریوں کے لیے ذہنی دباؤ اور سکون کی کمی جیسے مسائل پیدا کر رہی ہے۔

دبئی پولیس نے شہریوں کی حفاظت اور سڑکوں پر سکون برقرار رکھنے کے لیے ایک نیا اقدام شروع کر دیا ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی آواز کی آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لیے ”نوائز ڈیٹیکشن رڈار“ نصب کیے جا رہے ہیں جو گاڑیوں سے نکلنے والی آوازیں اور شور پیدا کرنے والی آوازوں کی شناخت کریں گے۔ دبئی سیویلیٹی کمیٹی نے کہا کہ یہ ریڈار موڈیفائیڈ ایکزاسٹ، ہارن کے ضرورت سے زیادہ استعمال، اور گاڑی کے اندر بلند موسیقی کی نگرانی کریں گے۔

شور کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے کارروائی بھی سخت ہوگی، جس میں جرمانے کی حد 2,000 درہم تک اور ساتھ میں 12 بلیک پوائنٹس شامل ہیں۔ شدید خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی قبضے میں لے لی جائے گی، جسے واپس لینے کے لیے 10,000 درہم کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

AAJ News Whatsapp

پولیس نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں ریڈارز کی تعداد بڑھائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں یہ نصب ہوں اور سڑکوں پر شور کی آلودگی کم ہو۔ جدید ریڈار مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی مدد سے شور کے ذرائع کی شناخت اور تجزیہ بھی کریں گے، جس سے شہریوں کو پرسکون اور محفوظ سفر ممکن ہو سکے گا۔

dubai

ابوظہبی

Noise Pollution

traffic alert

AI radars

Dubai noise control