سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا
شائع 18 نومبر 2025 09:32pm

ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کی پہلی اننگز میں زمبابوے نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے ہیں۔ زمبابوے کے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے 49 زنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سکندر رضا نے 34 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2، صائم ایوب، ابرار احمد، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

دوسری اننگز میں فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوبے کے بریڈ ایونز نے 2 جب کہ دیگر 3 باؤلرز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

pakistan vs zimbabwe

Tri nation series

148 runs target