27ویں ترمیم کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل اور کمیشن کی تشکیل نو

جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے
شائع 18 نومبر 2025 01:22pm

ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس ضمن میں اپنا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں بھی رکن بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا اعلان

AAJ News Whatsapp

سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ہوں گے جبکہ چیف جسٹس امین الدین خان دوسرے سینئر ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس جمال مندوخیل بھی جوڈیشل کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جسٹس مندوخیل کی نامزدگی دونوں چیف جسٹس کی مشاورت سے کی گئی ہے تاکہ عدلیہ کے مختلف اداروں میں شفافیت اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Supreme Court of Pakistan

judicial commission

supreme judicial council

Practice and Procedure Committee

27th Constitutional Amendment