سعودی عرب میں اقامے سے متعلق اہم ہدایات جاری

ورک ویزے پر آنے والے غیرملکی کارکنان کا اقامہ 90 دن کے اندر جاری کرانا لازمی قرار
شائع 17 نومبر 2025 01:27pm

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ نے اقامہ سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقامے میں موجود تصویر صرف اسی صورت میں تبدیل کی جاسکتی ہے جب چہرے کی شناخت میں واضح فرق ہو۔

جوازات کے مطابق تصویر کی تبدیلی کے لیے درخواست دینے کے لیے واضح وجہ ہونا ضروری ہے۔ بغیر جواز کے تصویر تبدیل نہیں کی جائے گی۔

درخواست دینے کے لیے اپنے شہر کے جوازات دفتر میں اپوائنٹمنٹ لینا لازمی ہے۔

AAJ News Whatsapp

درخواست گزار کا پاسپورٹ کارآمد اور نئی تصویر تیار ہونی چاہیے۔

ورک ویزہ اور اقامہ کے قوانین:

ورک ویزے پر آنے والے غیرملکی کارکنان کا اقامہ 90 دن کے اندر جاری کرانا لازمی ہے۔

مقررہ مدت کے اندر اقامہ جاری نہ کرنے کی صورت میں 500 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نئے غیر ملکی کارکنان کے لیے اقامہ جاری کرنے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ بھی ضروری ہے۔ قانون کے مطابق نئے آنے والے غیرملکی کارکنوں کا اقامہ جاری کرانے کیلئے میڈیکل ٹیسٹ بھی ضروری ہوتا ہے۔

Saudi Arabia

instructions

issued

residency

regarding

Important