پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی، روس نے بڑی پیشکش کر دی

پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، روسی وزارتِ خارجہ
شائع 15 نومبر 2025 05:50pm

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔

روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری بڑی ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔

ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔

ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ہم ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں متعدد مذاکرات ہو چکے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

دوحہ مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی تو قائم ہوئی، تاہم استنبول میں ہونے والے دونوں دور کسی نمایاں پیشرفت کے بغیر اختتام پذیر ہوگئے تھے۔

اسی سلسلے میں ترکی کے صدر نے آذربائیجان میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاک افغان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجیں گے۔

دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کر کے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور ثالثی کی پیشکش پیش کی تھی۔

russia

offers

Pakistan and Afghanistan

Maria Zakharova

Russian Foreign Ministry spokesperson

Pakistan Afghanistan tensions

Mediation