جسٹس کے کے آغا کی آئینی عدالت منتقلی کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی کمی

جسٹس کے کے آغا کے وفاقی آئینی جج بننے سے ججز کی تعداد 32 رہ گئی
شائع 15 نومبر 2025 02:20pm

جسٹس کے کے آغا کے بطور وفاقی آئینی جج حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی قلت مزید شدید ہوگئی ہے، جہاں پہلے ہی جسٹس خادم سومرو کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہوچکا ہے۔

جسٹس کے کے آغا کے وفاقی آئینی جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں موجودہ ججز کی مجموعی تعداد بتیس رہ گئی ہے۔ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 20 جبکہ 12 جج تاحال ایڈیشنل جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کردیا گیا تھا، جس کے باعث عدالت میں پہلے ہی ججز کی کمی کا سامنا تھا۔

AAJ News Whatsapp

جسٹس کے کے آغا سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے، تاہم ان کے حلف کے بعد یہ اہم عہدہ خالی ہوگیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں نئے آئینی بینچ کے سربراہ کا تقرر ابھی تک نہیں ہو سکا۔

جسٹس کریم خان آغا نے بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج حلف اٹھا لیا

آئینی بینچز کے سربراہ کا تقرر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کرتا ہے، اور عدالتی حلقوں کے مطابق اس اہم عہدے پر تقرری کے بغیر آئینی نوعیت کے اہم کیسز کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید تقرریوں اور ججوں کی تعیناتی سے متعلق ہائیکورٹ انتظامیہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی منتظر ہے۔

Sindh High Court

justice kk agha

appointment of

judges after

faces shortage of