چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا

وفاقی آئینی عدالت کے نئے جج کے کے آغا کل حلف اٹھائیں، چیف جسٹس امین الدین خان ان سے حلف لیں گے
شائع 14 نومبر 2025 07:19pm

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پہلا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا، رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے، چیف جسٹس آئینی عدالت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کردیا ہے۔

یہ فیصلے عدالت کے انتظامی امور کو مضبوط بنانے اور آئینی عدالت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت کے نئے جج جسٹس کے کے آغا کل وفاقی عدالت کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس امین الدین خان جسٹس کے کے آغا سے حلف لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا ہے، جس کے بعد وہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس بھی بن گئے ہیں۔

دوسری جانب جسٹس منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے آج صدر آصف علی زرداری نے منظور کر لیا ہے۔

Cheif Justice

27th Constitutional Amendment

Constitutional Court

27th Constitutional

justice amin ud din

ٖFederal Constitutional Court