ترکیہ کا فائر فائٹنگ طیارہ کروشیا میں گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

ترکیہ کے جنگلاتی محکمے کے طیارے کا ملبہ شہر سینج کے قریب ملا، خراب موسم کے باعث حادثہ پیش آیا
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2025 10:22am

ترکیہ کے محکمہ جنگلات کا فائر فائٹنگ طیارہ کورشیا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی نے بتایا ہے کہ یورپی ملک کروشیا میں لاپتا ہونے والے ترک فائر فائٹنگ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

ترک ڈائریکٹوریٹ آف فارسٹری کے آگ بجھانے والے 2 طیارے ایک طے شدہ پروگرام کے مطابق مرمت اور دیکھ بھال کیلئے کروشیا کے زگریب ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے بتایا کہ زگریب ہوائی اڈے پر دونوں طیاروں اور ان کے عملے نے ایک رات قیام بھی کیا جہاں سے اگلے دن ان دونوں طیاروں نے ترکی کیلئے روانہ ہونا تھا، اگلے دن شیڈول کے مطابق دونوں طیارے زگریب ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے، تاہم موسم کی خرابی کی باعث دونوں طیاروں کو کروشیا کے ریجیکا ایئرپورٹ پر واپس بلایا گیا۔

ترک فضائیہ کا سی ون تھرٹی کارگو طیارہ آذربائیجان سرحد کے قریب گر کر تباہ

ترکی کے ڈرون نے سپر سانک میزائل مار گرایا، بھارت میں تشویش کی لہر کیوں؟

دو میں سے ایک طیارہ واپس نہیں آسکا اور مقامی وقت کے مطابق اس کا رابطہ شام 6 بجکر 25 منٹ پر منقطع ہوگیا تھا۔

حادثے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، رواں ہفتے ایک اور ترک طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Plane

crashes

Firefighting

PILOT KILLED

Turkish

in Croatia