پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک

حادثے میں 24 افراد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
شائع 13 نومبر 2025 04:13pm

جنوبی پیرو میں ایک خوفناک حادثے کے دوران مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح کے وقت ایک پہاڑی شاہراہ پر پیش آیا۔

بی بی سی کے مطابق اریکیپا ریجن کے محکمہ صحت کے سربراہ والتھر اوپورٹو نے مقامی ریڈیو آر پی پی کو بتایا کہ بس ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا کر سڑک کے موڑ پر بے قابو ہو گئی اور تقریباً 200 میٹر (650 فٹ) نیچے اوکونیا دریا کے کنارے جا گری۔

مقامی میڈیا کے مطابق، بس میں 60 مسافر سوار تھے جب وہ پین امریکن ہائی وے کے ایک دشوار گزار حصے پر حادثے کا شکار ہوئی۔ یہ شاہراہ پیرو کو پڑوسی ملک چِلی سے ملاتی ہے۔

AAJ News Whatsapp

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب اندھیرے اور خراب سڑک کے باعث ڈرائیور کو موڑ پر سامنے سے آنے والی گاڑی نظر نہ آئی۔

پیرو میں اس نوعیت کے حادثات عام ہیں، خاص طور پر رات کے اوقات میں اور پہاڑی شاہراہوں پر۔ حکام کے مطابق ان واقعات کی بڑی وجوہات خطرناک سڑکیں، زیادہ رفتار اور سڑکوں پر مناسب حفاظتی نشانات کی کمی ہیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

passenger bus

ravine in peru

falls into

37 killed