کوپ 30 اجلاس میں قبائل کا احتجاج

.
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2025 06:44pm

برازیل کے شہر بیلم میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے موسمیاتی اجلاس (COP30) کے دوران درجنوں مقامی قبائلی افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین نے عمارت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین کا مقصد عالمی رہنماؤں تک اپنے مطالبات پہنچانا تھا۔ ان کا مطالبہ یہ تھا کہ انہیں جنگلات کے تحفظ اور زمین کے حقوق سے متعلق بات چیت میں شامل کیا جائے۔ یہ اجلاس ہر سال اقوامِ متحدہ کے ”ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے“ کے تحت مختلف ممالک میں منعقد ہوتا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی زمینیں غیر قانونی کان کنی، تیل نکالنے اور زراعتی کاروبار سے خطرے میں ہیں۔ اس دوران مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی جس میں چند لوگ معمولی زخمی ہوئے۔ اقوامِ متحدہ نے کہا کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور اجلاس معمول کے مطابق جاری ہے۔ برازیلی حکومت کا کہنا ہے کہ مقامی برادریاں جنگلات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔