کون سا کیلا کھانے میں نقصان دہ ہے؟
کیلا صرف ایک مزیدار پھل ہی نہیں بلکہ غذائیت سے بھرپور ہے، جو فوری توانائی، فائبر، وٹامنز اور معدے کی صحت کے لیے اہم ہے۔ مزید یہ کہ کیلے سے کئی مزیدار پکوان اور مشروبات بھی تیار کیے جا سکتے ہیں، جس سے ذائقہ اور غذائیت دونوں کا لطف حاصل ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلے کے مختلف پکنے کے مراحل میں غذائی فوائد بھی بدل جاتے ہیں؟
ہارورڈ اور ایمز سے تربیت یافتہ گیسٹروانٹیرولوجسٹ ڈاکٹر سوربھ سیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں کیلے کے پکنے کے مختلف مراحل اور ہر مرحلے کی غذائی خصوصیات بیان کیں۔
پیزا کا ایک ٹکڑا کھانے کے بعد ہاتھ کیوں رُکنے کا نام نہیں لیتا؟
کیلے کے مختلف مراحل اور فائدے
سبز کیلا
ڈاکٹر سیٹھی کے مطابق سبز کیلے میں ریزسٹنٹ اسٹارچ زیادہ ہوتا ہے، جو معدے کی اچھی بیکٹیریا کے لیے فائدہ مند ہے۔ 100 گرام میں تقریباً 3.5 گرام فائبر اور 10 گرام شکر ہوتی ہے۔ یہ ہاضمہ اور خون میں شوگر کے کنٹرول کے لیے مفید ہے، مگر ذائقے میں کم میٹھا اور تھوڑا سخت ہوتا ہے۔
ہلکا سبز کیلا
ڈاکٹر سیٹھی کے مطابق ہلکے سبز کیلے میں فائبر تقریباً 2.5 گرام فی 100 گرام ہوتا ہے اور اسٹارچ آہستہ آہستہ قدرتی شکر میں تبدیل ہوتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو دل اور پٹھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ مرحلہ معدے اور خون کی شوگر کے لیے سب سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔
پیلا کیلا
جب کیلا مکمل طور پر پیلا ہو جائے تو ریزسٹنٹ اسٹارچ کم ہو جاتا ہے، مگر وٹامن سی، وٹامن بی5 اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ ہضم میں آسان اور ورزش سے پہلے ناشتے کے لیے بہترین ہے۔
جڑ والے آلو کھانا کتنا نقصان دہ ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھورے دھبے والے داغ دار کیلے
بھورے دھبے والے کیلے سب سے میٹھے ہوتے ہیں اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ فی 100 گرام میں تقریباً 17 گرام شکر اور تھوڑا کم فائبر ہوتا ہے۔ یہ سموذیز، کیک یا دیگر میٹھے پکوان کے لیے بہترین ہیں۔
ڈاکٹر سیٹھی کے مطابق، معدے کی صحت اور بلڈ شوگر کے کنٹرول کے لیے ہلکے سبز کیلے سب سے زیادہ فائدہ مند ہیں، کیونکہ یہ فائبر، پوٹاشیم اور مناسب میٹھاس کا بہترین توازن پیش کرتے ہیں۔
اگلی بار جب آپ کیلا کھائیں تو سب سے میٹھا کیلا نہ صرف اہم نہیں بلکہ وہ کیلا جس کا رنگ ہلکا سبز ہو، آپ کی صحت کے لیے سب سے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
















