شاہینوں کی پروٹیز کو تاریخی شکست

۔
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2025 06:46pm

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 وکٹوں سے جیت حاصل کی اور تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ نہ صرف پاکستان کی اپنے ہوم گراؤنڈ میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز جیت تھی بلکہ شاہین شاہ آفریدی کی بطور کپتان کامیاب شروعات بھی تھی۔ 149 گیندوں قبل حاصل ہونے والی فتح پاکستان کی پروٹیز کے خلاف سب سے بڑی جیت بھی ثابت ہوئی، جو 2019 میں جوہانسبرگ میں 111 گیندوں پر حاصل کردہ کامیابی سے بہتر تھی۔