این اے-66 وزیرآباد: ن لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

آراو شبیرحسین نے فارم 34 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
شائع 08 نومبر 2025 05:03pm

این اے-66 وزیرآباد میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ن لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

یہ نشست سابق رکن محمد احمد چٹھہ کی ناہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضلعی ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین نے بلال فاروق تارڑکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بلال فاروق تارڑ، وفاقی وزیر عطا تارڑ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلال فاروق بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے اور آئندہ مدت کے لیے قومی اسمبلی میں نمائندگی حاصل کریں گے۔

ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی عمل مکمل طور پر شفاف انداز میں ہوا اور بلال فاروق کی کامیابی پر پارٹی رہنماؤں نے مبارکباد کا اظہار کیا۔

National Assembly

by election

Wazirabad

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Bilal Farooq Tarrar

NA 66