27 ویں آئینی ترمیم کے بعد 28 ویں بھی آئے گی، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

کوئی گولی چلائے گا تو مٹھائی نہیں کھلائی جائےگی، آج نیوز کے پروگرام ''رو برو" میں گفتگو
شائع 06 نومبر 2025 08:54pm

آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں میزبان شوکت پراچہ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازت قابل بحث معاملہ نہیں، 27ویں آئینی ترمیم کےبعد28ویں بھی آئےگی، بوقت ضرورت تبدیلی ہوتی ہے اور ہونی چاہئے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بھارت کو مار کر خود کو منوا لیا ہے، جنگ ہم نہیں ہماری افواج لڑتی ہیں، دفاعی لائن کوبڑھانےکیلئے جو کرناہو کرنا چاہئے، عسکری اداروں کو مضبوط کرناچاہئے، آرمی چیف کی مدت ملازمت سےمتعلق قانون موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ روٹی،کپڑا اور مکان میں روڈ بھی شامل ہو گیا ہے، ای چالان کا اقدام مثبت اقدام ہے، ای چالان پوری دنیامیں ہے، جو اچھا اقدام ہے اس کو سراہا جانا چاہئے، ای چالان سے ٹریفک مسائل کم ہوں گے، نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملناچاہئے، آگے آنے والے نوجوانوں کو کام بھی کرنا ہوگا۔

پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سہیل آفریدی بھی نوجوان ہیں، وزیراعلی بننا مثبت ہے، سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوناچاہئے، زہران ممدانی کی للکار ہی سیاست کاحسن ہے، للکار کو مار دھاڑ میں تبدیل کرنا کسی طور درست نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی کو بات چیت سے معاملات آگے بڑھانا ہوگا، میرے خیال میں 24 نومبر کو وہ اسلام آباد نہیں آئیں گے، کسی کو بھی تشدد کی اجازت نہیں ہے، پابندی، گورنر راج اور دیگر بھی آپشن ہیں، تشدد کرنے والوں کا پھینٹا لگےگا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے سب کیاجائےگا، کوئی گولی چلائے گا تو مٹھائی نہیں کھلائی جائےگی، نہیں چاہتا کہ کسی جماعت پر پابندی لگے۔

Aaj News program

faisal vawda

Shokat Paracha

rubru