آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل

پاکستان کے نعمان علی کو بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے
شائع 06 نومبر 2025 07:45pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے نعمان علی کو بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، پاکستانی اسپنر کو جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں چودہ وکٹیں لیں۔

افغانستان کے راشد خان اور جنوبی افریقا کے سینوران متھوسامے بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے اکتوبر کے ماہ کے لیے ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

ویمنز پلیئرز آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے جنوبی افریقا کی کپتان لورا وولورٹ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں جب کہ بھارت کی سمرتھی مندھانہ اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ورنن فیلنڈر نے پاکستان کے اسپنر نعمان علی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ریڈ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ کے لیے رول ماڈل قرار دیا تھا۔

AAJ News Whatsapp

مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے ورنن فیلنڈر نے کہا کہ ہم تجربے کی بات کرتے ہیں لیکن تجربے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ میدان میں پرفارمنس نہیں دے سکتے، نعمان پاکستان کے لیے ایک بہترین رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جس طرح سے پچھلے 18 مہینوں میں فارم میں آیا ہے، میرے خیال میں یہ اہم ہے جب آپ برصغیر میں کھیل رہے ہوں تو اس طرح کے اسپنر کو کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

ICC

rashid khan

noman ali

icc player of the months award

icc award nominees