گووندا نے اپنی اہلیہ کے متنازع تبصرے پر معافی مانگ لی

سنیتا کے حالیہ بیان پر شدید تنقید ہورہی ہے۔
شائع 05 نومبر 2025 11:01am

اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا کے متنازع بیانات کے بعد عوام سے معافی مانگ لی۔

اپنی صاف گوئی کےلیے مشہور سنیتا نے حال ہی میں پارس چھابڑا کے پوڈکاسٹ میں ایک بیان دیا جوکافی تنقید کا باعث بنا۔

دوران گفتگو سنیتا نے کہا کہ گووندا مذہبی رسومات پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں اور ان کے خاندان کے پجاری پنڈت مکیش شُکلہ کے پر بھی تنقید کی۔

گووندا اور سُنیتا آہوجا کی شادی خطرے میں؟ طلاق کی درخواست اور جذباتی بیان منظر عام پر آگیا

انہوں نے کہا، ’ہمارے گھر میں بھی ایک گووندا کا پنڈت ہے۔ وہ بھی ایسا ہی ہے۔ پوجا کرواؤ، دو لاکھ روپے دے دو۔ میں انہیں کہتی ہوں کہ آپ خود دعا کریں، اُن کی کرائی ہوئی پوجا کچھ کام نہیں آئے گی۔‘

سنیتا نے مزید کہا کہ وہ اپنی نیکیاں خود ہاتھوں سے انجام دیتی ہیں اور رسومات پر یقین نہیں رکھتیں۔

انہوں نے گووندا کے دوستوں کے حلقے پر بھی تنقید کی اور کہا، ’وہ حلقہ جس میں وہ بیٹھے ہیں، وہاں کم لکھاری اور زیادہ بیوقوف لوگ ہیں۔ وہ انہیں بیوقوف بناتے ہیں اور خراب مشورے دیتے ہیں۔ مجھے وہ پسند نہیں کرتے کیونکہ میں سچ بولتی ہوں۔‘

والدہ نے چہرہ کیوں جلایا؟ گووندا کی اہلیہ سنیتا نے تلخ یادیں شیئرکر دیں

اس بیان کے بعد گووندا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اپنی اہلیہ کے بیانات پر افسوس ظاہر کیا اور کہا، ’میری اہلیہ نے پنڈت مکیش شُکلہ کے بارے میں جو باتیں کیں، میں ان کی مذمت کرتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں۔ پنڈت مکیش جی اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ہے اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔‘

گووند اپنے آنے والے فلمی منصوبوں، لین دین: اِٹس آل اباؤٹ بزنس ، پنکی ڈارلنگ کی تیاری میں مصروف ہیں، جن کا ذکر وہ حال ہی میں کپل شرما شو میں کر چکے ہیں۔

Govinda

Slams Wife

Remark Against Family Priest

Sunita Ahuja