شوہر نے محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو مار ڈالا

محبوبہ کے نام لکھا پیغام بھی وائرل، قتل کا انکشاف فارنزک تجزیہ سے ہوا، ملزم ڈاکٹر گرفتار
شائع 05 نومبر 2025 10:26am

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سرجن نے اپنی محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے سرجن پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ بیوی کو موت کے گھاٹ اتارا، اور جرم کے فوراً بعد اپنی محبوبہ کو پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا:”میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر مہیندر ریڈی نے ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ایپ کے ذریعے ایک لڑکی سے دوستی کی تھی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

AAJ News Whatsapp

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اعترافی پیغام مہیندر کے موبائل فون کے فارنزک تجزیے کے دوران ملا۔

پولیس کے مطاق اس لڑکی سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور اس کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مہیندر کو چھ ماہ بعد گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی ڈاکٹر کروتھیکا ریڈی کو گھر پر بے ہوشی کی دوا کی زیادہ مقدار دے کر قتل کیا۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم میں پروپوفول نامی طاقتور دوا کی موجودگی پائی گئی، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ قتل جان بوجھ کر کیا گیا۔

پولیس نے خاتون کے گھر سے بھی اہم شواہد حاصل کیے ہیں، جبکہ مقتولہ کے والد نے اپنے داماد کے خلاف باضابطہ قتل کی شکایت درج کرا دی ہے۔

ڈاکٹر کیسے گرفتار ہوا؟

پولیس نے مقتولہ کے کمرے سے IV سیٹ، انجیکشن ٹیو ب، اور دیگر طبی آلات برآمد کیے، جنہیں فارنسک لیب بھیجا گیا۔ شواہد کی تصدیق کے بعد پولیس نے کیس کو قتل قرار دیا۔

مزید تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر ریڈی واردات کے بعد مانِپل کے علاقے میں روپوش ہو گیا تھا۔ بنگلورو پولیس نے 14 اکتوبر کو اڈوپی ضلع کے ایک گیسٹ ہاؤس سے اسے گرفتار کر لیا۔

also goes viral

message written to

for his lover

his doctor wife

Husband kills