ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے، مسعود پزشکیان
شائع 02 نومبر 2025 08:28pm

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ایرانی صدر کی جانب سے ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عمارتیں تباہ کر دینے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے سائنس دانوں کے پاس اب بھی وہ تمام ضروری علم و ہنر موجود ہے۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ اسرائیل نے جون میں ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات سمیت رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں کئی اعلیٰ سطح کے سائنس دان جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ جون میں امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے تھے۔ واشنگٹن کا کہنا تھا کہ یہ تنصیبات ایسے پروگرام کا حصہ تھیں جس کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری تھا، تاہم تہران نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا جوہری پروگرام صرف شہری مقاصد کے لیے ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر تہران نے جون میں تباہ کی گئی اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ ایرانی جوہری مقامات پر نئے حملوں کا حکم دیں گے۔

Iran

nuclear weapons

announces

rebuild

nuclear facilities

Atomic Energy Organization